شامی متاثرین کیلیے جرمنی کی 1 ارب یورو کی امداد کا اعلان

جمعرات 26 اپریل 2018 10:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) جرمنی نے شامی شہریوں کے لیے ایک ارب یورو کی اضافی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں امداد کے منتظر افراد اور جنگ کی وجہ سے ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والے شامی شہریوںکے لئے اعلان کردہ ایک ارب یورو متاثرین کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

برلن حکام کے مطابق اس امداد کے علاوہ جرمن بجٹ کے اعلان کے بعد بھی مزید 300 ملین یورو سال کی دوسری ششماہی میں مہیا کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے زیر انتظام شام کے موضوع پر امدادی اجلاس اختتام پزیر ہو گیا ہے۔