مداحوں کا انتظام ختم ‘ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

کرینہ کپور فلم میں مرکزی اور سونم کپور، شیکھا تلسانی اور سوارا بھاسکر معاون کردار ادا کررہی ہیں فلم 18 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب یہ یکم جون کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی

جمعرات 26 اپریل 2018 12:13

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) بولی وڈ اداکارہ سونم کپور، کرینہ کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا انتظار مداح طویل عرصے سے کررہے ہیں، جس کا پہلا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا گیا ہے۔فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ 4 دوستوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے، جس میں کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔جبکہ سونم کپور، شیکھا تلسانی اور سوارا بھاسکر معاون کردار ادا کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

2 منٹ 49 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں 4 دوستوں کو دکھایا گیا، جس میں سے ایک نے گھر سے بھاگ کر شادی کی، دوسری دوست کی شادی شدہ زندگی مسائل کا شکار ہے، تیسری دوست کی شادی ہونے والی ہے جبکہ چوتھی دوست کو شادی کے لیے کوئی لڑکا نہیں مل رہا۔یہ چاروں اداکارائیں فلم میں کافی خوبصورت بھی نظر آرہی ہیں، جبکہ ان کے ملبوسات کا انتخاب بھی شاندار انداز میں کیا گیا۔اس ٹریلر میں ان دوستوں کی زندگی میں آنے والے اچھے برے لمحوں کو بھی پیش کیا گیا ہے، جبکہ یہ سب اپنی دوست (کرینہ) کی شادی کی تیاریاں بھی کریں گی۔یاد رہے کہ پہلے اس فلم کو رواں سال 18 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب یہ یکم جون کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :