شمالی کوریا کی جوہری تجربے کی سائٹ منہد م،مزید تجربات ممکن نہ ہونے کا انکشاف

ستمبر میں کیے جانے والے جوہری تجربے کے ساڑھے آٹھ منٹ بعد پہاڑ کا حصہ منہدم ہوا،چینی سائنس دان

جمعرات 26 اپریل 2018 12:18

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) چینی سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ پہاڑ جہاں شمالی کوریا جوہری تجربے کرتا تھا وہ جزوی طور پر منہدم ہو گیا ہے اور وہاں پر مزید جوہری تجربے نہیں کیے جا سکتے۔پنگی ری نامی سائٹ پر 2006 سے اب تک چھ جوہری تجربے کیے جا چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے کہاکہ گذشتہ سال ستمبر میں آخری تجربے کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے اور اندازہ ہے کہ پہاڑ کے اندر کچھ حصہ منہدم ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونا ان نے اعلان کیا تھا کہ وہ جوہری تجربوں کو روک رہے ہیں۔انھوں نے یہ اعلان اس وقت کیا ہے جب وہ جونبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنے جا رہا ہے۔اس تحقیق میں کہا گیا کہ ستمبر میں کیے جانے والے جوہری تجربے کے ساڑھے آٹھ منٹ بعد پہاڑ کا حصہ منہدم ہوا۔

(جاری ہے)

پنگی ری نامی سائٹ شمالی کوریا کے شمال مشرق میں پہاڑی سلسلے میں واقعے ہے اور جوہری تجربے ماؤنٹ منتپ میں کھودی گئی سرنگوں میں کیے جاتے ہیں۔

چینی تحقیق کے خلاصے میں کہا گیا ہے ماؤنٹ منتپ کے اندر کچھ حصہ منہدم ہونے کے باعث یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس جگہ مزید جوہری تجربے نہیں کیے جاسکتے۔تاہم اس رپورٹ کو ریویو کرنے والے ساتھیوں کا کہنا تھاکہ اس سائٹ کا حصہ منہدم ہونے کے بعد ضروری ہے کہ اس علاقے پر تابکاری کے اخراج پر نظر رکھی جائے۔جیلن ارتھ کوئیک ایجنسی کی ٹیم نے بھی پچھلے ماہ اپنی رپورٹ میں تجرنے کی سائٹ کے جزوی منہدم کی خبر دی تھی۔اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دھماکے کے باعث سرنگ منہدم ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :