لینووو کمپنی نے دو نئے فٹنس بینڈز متعارف کرا دیئے

بینڈز کی مدد سے دل کی دھڑکن ، چہل قدمی اور نیند کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے

جمعرات 26 اپریل 2018 13:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سعودی عرب میں لینووو کمپنی نے دو نئے فٹنس بینڈ ایچ ایکس 03 کارڈیو اور ایچ ایکس 03 ایف اسپکٹرا متعارف کرادیئے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق لینووو کمپنیکی جانب سے متعارف کرائے جانے والے دو نئے فٹنس بینڈز کی مدد سے دل کی دھڑکن ، چہل قدمی اور نیند کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ دونوں بینڈز واٹرپروف بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ایچ ایکس 03 کارڈیو میں 0.96 ایچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ، انٹیلیجنٹ الارم کلاک ، ہارٹ ریٹ سینسر ، اینٹی سلیپ موڈ ، کیلوریز برن اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔ دونوں بینڈ 24 گھنٹے میں ہر 15 منٹ بعد ہارٹ ریٹ کو ٹریک کریں گے۔ اسمارٹ بینڈ سے نوٹیفیکیشن اسمارٹ فون پر وائس کال ، ای میل یا میسج کے ذریعے موصول ہوگا۔ بینڈ کو فون سے بلیوٹوتھ کے ذریعہ منسلک کیا جا سکے گا۔ دونوں بینڈز اینڈرائیڈ کٹ کیٹ اور آئی او ایس 8.0 اور اس کے بعد آنے والے آریٹنگ سسٹمز کے ساتھ کام کر سکیں گے۔ اسمارٹ بینڈ کی بیٹری لائف دس روز سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :