چیک جمہوریہ نے بھی اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کر دیا

پہلے مرحلے میں مغربی یروشلم میں اعزازی قونصل خانہ ،پھر چیک ثقافتی مرکز کھولا جائے گا،وزیراعظم کی گفتگو

جمعرات 26 اپریل 2018 13:00

پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) چیک جمہوریہ نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے پروشلم منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی وزیر اعظم میلوش زیمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں مغربی یروشلم میں ایک اعزازی قونصل خانہ اور پھر ایک چیک ثقافتی مرکز کھولا جائے گا۔چیک وزارت خارجہ نے کہاکہ ان کی حکومت یروشلم کے حوالے سے یورپی یونین کے اس مشترکہ موقف کا احترام کرتی ہے، جس میں یروشلم کو مستقبل کی دونوں ریاستوں کا دارالحکومت تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم یہ ابھی غیر واضح ہے کہ چیک سفارت خانے کی منتقلی کب عمل میں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :