اسسٹنٹ کمشنر کا حویلیاں شہر کا دورہ،

غیر معیاری ادویات اور لیبارٹریز کو سیل کر دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 13:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنر II سید گلفام شاہ، ڈرگ انسپکٹر عاقب شاہ اور ایچ اے آر کے انسپکٹر نصرت خان نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حویلیاں شہر میں موجود دو نمبر ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوز اور غیر معیاری لیبارٹریز کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اے سی II ایبٹ آباد سید گلفام شاہ کی سربراہی میں حویلیاں کے میڈیکل سٹوروں اور لیبارٹریز کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا، ان کے ہمراہ ڈرگ انسپکٹر عاقب شاہ اور ایچ اے آر کے انسپکٹر نصرت خان نے حصہ لیا اور متعدد سٹور اور لیبارٹریز کو بند کیا۔

اس موقع پر اے سی II ایبٹ آباد ڈرگ انسپکٹر ایبٹ آباد نے کہا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، جو لوگ اس گھنائونے کام میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :