قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل شام 5 بجے طلب

جمعرات اپریل 13:35

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل شام 5 بجے طلب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کابجٹ پیش کرنے کے لئے قومی اسمبلی کااجلاس کل جمعہ کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بجٹ سیشن کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمانی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔