سعودی حکومت غیر منصفانہ عدالتی نظام میں اصلاحات لائے،ہیومین رائٹس واچ

سعودی عرب میں اس سال اب تک 48 افراد کی سنائی گئی موت کی سزاؤں پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے،بیان

جمعرات 26 اپریل 2018 14:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے سعودی حکومت سے ملک کے غیر منصفانہ فوجداری عدالتی نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایچ آر ڈبلیونے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سعودی عرب میں اس سال اب تک 48 افراد کی سنائی گئی موت کی سزاؤں پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں ایسے افراد کو بھی سزائے موت دے دی جاتی ہے، جنہوں نے کوئی جرم ہی نہیں کیا ہوتا۔ اسی تناظر میں ایچ آر ڈبلیو نے سعودی حکومت سے بدنام زمانہ اور غیر منصفانہ عدالتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :