کسانوں کو باردانہ کی تقسیم میرٹ پر کی جارہی ہے،ملک محمد شعیب نسوانہ

جمعرات 26 اپریل 2018 15:00

سرگودھا۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء)اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ملک محمد شعیب نسوانہ نے کہا کہ کسانوں کو باردانہ کی تقسیم میرٹ پر منصفانہ ہو گی۔آج 27اپریل سے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تحصیل ساہیوال سے ایک لاکھ نوے ہزار گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے فروکہ سنٹر پر ایک لاکھ بیس ہزار بوری اور شاہ نکڈر سنٹر پر ستر ہزار بوری گندم خرید کی جائے گی کسانوں کی باردانہ کے لئے تمام درخواستیں منطور کر لی گئیں ہیں۔ فی ایکڑ آٹھ بوریاں باردانہ دیا جائیگا۔ دس ایکڑ اراضی تک کے کسانوں سے گندم خرید کی جائیگی۔