کاشتکار لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کر دیں، زرعی ماہرین

جمعرات 26 اپریل 2018 15:11

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اب جبکہ اپریل کاآخری ہفتہ شروع ہونے کے باعث لہسن کی فصل پوری طرح پک کرتیار اور پودے کے پتے خشک و بھورے رنگ کے ہو چکے ہیں اور فصل برداشت کیلئے تیار ہو چکی ہے لہٰذا لہسن کی فصل کو آبپاشی بند کرتے ہوئے اس کی برداشت کا فوری آغاز کردیاجائے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ کاشتکار احتیاط کے ساتھ کھرپوں کی مدد سے زمین کو کھود کر گٹھلیاں نکال لیں اور انہیں خشک کرنے کیلئے کسی سایہ دار جگہ پر پھیلا دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ لہسن کی گٹھلیوں کو کم سے کم تین سے چار روز کیلئے خشک کیاجائے اور جب اوپر سے چھلکے آسانی کے ساتھ اترنا شروع ہو جائیں تو گٹھلیوں کو پتوں سمیت باندھ کرخشک اورہوادار جگہ پر سٹور کرلیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ اگر نمی کی حالت میں لہسن کو سٹور کیاجائیگا تو اس کے گلنے سڑنے اور خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کاسامناکرناپڑسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :