سام سنگ الیکٹرنکس کے سہ ماہی منافع میں52 فیصد اضافہ

جمعرات 26 اپریل 2018 15:24

سام سنگ الیکٹرنکس کے سہ ماہی منافع میں52 فیصد اضافہ
سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) جنوبی کورین کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس کے سہ ماہی منافع میں52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔بدھ کو سام سنگ سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ان کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی جنوری تا مارچ 2018 کے دوران 11.69 ٹریلین وون (10.8 بلین ڈالر)کا خالص منافع حاصل ہوا ہے جو کہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلی7.68 ٹریلین وون زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق ان کے خالص منافع میں اضافہ کی وجہ ان کی میموری چپس،سیمی کنڈکٹرز اور نئے سمارٹ فونز کی طلب اور فروخت بڑھنا ہے۔کمپنی کے مطابق مذکورہ سہ ماہی میں ان کا مجموعی آپریٹنگ منافع 15.64 ٹریلین وون رہا جبکہ سیمی کنڈکٹر کی فروخت سے ان کو 11.55 ٹریلین وون آپریٹنگ پرافٹ اور20.78 ٹریلین وون آمدنی (ریونیو) حاصل ہوئے ۔ کمپنی نے کہاکہ گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے اس سہ ماہی ان کی مجموعی سیل میں19.8 فیصد سے 60.56 ٹریلین وون اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :