ترکی میں جمہوریت اخبار کے متعدد ملازمین کو قید کی سزائیں

جمعرات 26 اپریل 2018 15:24

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ترکی میں اپوزیشن اخبار ’جمہوریت‘ کے متعدد ملازمین کے خلاف سزاؤں کا عدالتی اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

استنبول کی ایک عدالت نے اخبار کے ناشر آکین اتالائے، مدیر اعلٰی مراد سابونچو اور تفتیشی صحافی احمد سیک کو 6سال سے زائد کی سزائیں سنائی ہیں۔ اخبار کے 17 ملازمین پر دہشت گرد تنظیموں سے تعاون اور ان کی تشہیر کرنے کے مقدمات قائم کیے گئے تھے۔ تین ملزمان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ عدالت کے مطابق اپیل کورٹ کا فیصلہ آنے تک ان افراد کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ ’جمہوریت‘ کا شمار انقرہ حکومت کے ناقد اخبارات میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :