مہمند ایجنسی:پاکستانی چیک پوسٹ پرسرحد پارسےدہشتگردوں کی فائرنگ

پاک فوج کی بھرپورجوابی کاروائی،3دہشتگرد ہلاک کردیے،فائرنگ سے سپاہی فرمان اللہ شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات اپریل 16:47

مہمند ایجنسی:پاکستانی چیک پوسٹ پرسرحد پارسےدہشتگردوں کی فائرنگ
مہمند ایجنسی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2018ء) : مہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پرسرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، پاک فوج نے جوابی کاروائی میں 3دہشتگردوں کوہلاک کردیا، جبکہ پاک فوج کے سپاہی فرمان اللہ جام شہادت نوش کرگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پرمہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔دہشتگردوں نے فائرنگ سرحد پار سے کی ہے۔ پاک فوج نے دہشتگردوں کی فائرنگ پرجوابی کاروائی کرتے ہوئے 3دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے سپاہی فرمان اللہ جام شہادت نوش کرگئے۔

متعلقہ عنوان :