وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سی رومانیہ کے سفیر نکولائی گولا کی ملاقات

وفاقی وزیر کا دفاعی صنعت میں دونوں ممالک میں دوطرفہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

جمعرات 26 اپریل 2018 17:33

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سی رومانیہ کے سفیر نکولائی گولا کی ملاقات
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سی رومانیہ کے سفیر نکولائی گولا نے آج جمعرات کو ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔وفاقی وزیر نے دفاعی صنعت میں دونوں ممالک میں دوطرفہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے معاملات پر باقاعدہ تبادلوں کی ضرورت کو محسوس کیا اور دفاعی پیداوار پر باہمی اور مشترکہ تعاون کی نئی راہوں کی تسخیر پر بھی زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے رومانیہ کوپاکستان کی دفاعی صنعت کی مصنوعات اور خدمات کی پیشکش بھی کی ،وفاقی وزیر نے پاکستان نیوی کے آف شور پیٹرول ویزل کی تعمیر پر اظہاراطمینان کیا۔وفاقی وزیر نے معزز مہمان کو دورے پر شکریہ اداکیااور رومانیہ کی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان بھرپور ثقافت ،جمہوریت ،وسیع معیشت اورمہمان نوازی سے بھرپور ایک اہم ملک ہے اور انہوں نے دونوں ممالک میں مزید کام کرنے اور تعلقات کو مزید استوار کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :