امیونائزیشن ویک کو منانے کا مقصد والدین کوویکسین سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے،ڈاکٹر خالد شفیع

جمعرات 26 اپریل 2018 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالد شفیع نے کہا ہے کہ امیونائزیشن ویک کو منانے کا مقصد والدین کوویکسین سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔سندھ میں 50 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن نہیں کی جاسکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر جمیل اختر اور ڈاکٹر مینال بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر خالد شفیع نے کہا کہ ویکسین پلانے سے سے بچوں میں نمونیا اور ڈائیریا سے ہونے والی اموات میں بھی واضح طور پر کمی واقع ہوگی اور موروثی بیماریوں میں بھی قابو پایا جاسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویکسین بھی موجود ہے بچے بھی موجود ہیں اور بیماریاں بھی والدین کو اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اس سنگین مسئلہ پرتوجہ دینا ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر جمیل اختر نے کہا کہ پاکستان میں ہزار بچوں میں سے 90 بچے اپنی پہلی سالگرہ نہیں دیکھ پاتے کیوں کے نمونیا اور ڈائیریا کی وجہ سے ان کی موت ہو جاتی ہے۔ والدین اگر اپنے بچوں کو روٹا وائرس ویکسین دیں تو یہ بچے جو ہمارا مستقبل ہیں وہ بچ سکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ یہ ویکسین آسانی سے کسی بھی سرکاری اسپتال سے لگوائی جاسکتی ہے۔ اس حوالے سے پوری قوم کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا جب ہی ہم ان بیماریوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :