صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین کی میٹرو گروپ ،کیش اینڈ کیری کے وفد سے ملاقات

میٹرو،گرین ویلی،الفتح جیسے سٹورز کو ملک بھر میں اعلیٰ معیار کی روز مرہ کی اشیاء کی دستیابی کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھنا ہوں گی

جمعرات 26 اپریل 2018 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) صوبائی و زیر برائے صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین کی میٹرو گروپ ،کیش اینڈ کیری کے وفد سے آئیوان جولیٹا بلوکی زیر قیادت پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے دفتر میں ملاقات ہوئی۔ وفد میں مینیجر ایشیاء اینڈ انٹر نیشنل افیئرز مورٹیز سیلئر،ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز،میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری پرویز اختر، مینیجر لیگل اینڈ کارپوریٹ افیئرز ،میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری امیر لطیف،ڈائریکٹر پروجیکٹس پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ ڈاکٹر سہیل سلیم شامل تھے۔

میٹرو کیش اینڈ کیری کے نمائندگان نے صوبائی وزیر کو اپنے نئے اقدامات بارے تفصیل سے بتایا کہ کیسے وہ فرنچائز سسٹم کے تحت نئی برانچز کھولنا چاہتے ہیں اور تازہ پھلوں کی مصنوعات کو مارکیٹ میں ہر عام و خاص کیلئے یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 03فرنچائز شاپس کھولنے کی پلاننگ بھی چل رہی ہے اور یہ سلسلہ آگے چلکر 03سالوں میں پورے ملک میں پھیل جائیگا۔

وفد نے صوبائی وزیر کو میٹرو کیش اینڈ کیری کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور قیمتوں کے اتار چڑھائو بارے بھی تفصیلی طور پر بتایا۔صوبائی وزیر شیخ علائوالدین نے کہا کہ میٹرو،گرین ویلی،الفتح جیسے سٹورز کو ملک بھر میں اعلیٰ معیار کی روز مرہ کی اشیاء کی دستیابی کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھنا ہوں گی اور اس ضمن میں حکومت انکا بھرپور ساتھ دے گی۔انہوں نے سی ای او پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ہدایت کی کہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد یقینی بنایا جائے، جس میں تمام ڈی سی صاحبان سمیت اسٹورز وغیرہ سے منسلک تما م بڑے تاجروں کے ساتھ ملکر آگے کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :