مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا400 روپے سستا ہو گیا

جمعرات 26 اپریل 2018 21:46

مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا400 روپے سستا ہو گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںجمعرات کواستحکام رہا تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا400 روپے سستا ہو گیا ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1325 ڈالرپرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں342روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت59550 روپے سے گھٹ کر59150روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 51042 روپے سے گھٹ کر50700روپے ہو گئی ۔جمعرات کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 10روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت میں8.57روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت 780 روپے سے گھٹ کر770روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت668.57 روپے سے گھٹ کر660روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :