صرف تین ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ قابل عمل نہیں،ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

جمعرات 26 اپریل 2018 22:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ صرف تین ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ قابل عمل نہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں اقتصادی جائزہ 2017-18ء پیش کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ صرف تین ماہ کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کیا یا ٹیکس میں کمی لائی جائے اور دیگر مالیاتی اقدامات تجویز کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ تو پورے سال کے اعداد و شمار کا تخمینہ ہوتا ہے اور آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنا منتخب حکومت کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :