صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر بیوہ خاتون کو پنشن کی ادائیگی کردی گئی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:07

کوئٹہ۔ 26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر مسماة رخسانہ بیوہ نصراللہ کو پنشن کی ادائیگی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب سے گزارش کی تھی کہ انکے شوہر محکمہ لائیو سٹا ک لورالائی میں بطور کلینرڈ یو ٹی سر انجا م دے رہے تھے اور دوران سرو س وفات پاگئے لیکن متعلقہ حکام کا بارہا گزارزشات کے باوجو د پنشن ودیگر مراعات کی ادائیگی نہیں ہوئی ۔

صوبائی محتسب نے فوری کاروائی کرتے ہوئے محکمہ لائیو سٹا ک بلوچستان کے متعلقہ حکام سے وضا حت طلب کی ۔جس پر محکمہ کی طرف سے شکایت کنندہ کے شو پر کے سروس بک میں تاریخ پیدائش کو حتمی شکل دینے کیلئے محکمہ خزانہ بلوچستان سے رجوع کیا گیا ۔جس پر محکمہ خزانہ میں مجاز کمیٹی کی طرف سے فیصلہ دینے کے بعد شکایت کنندہ کو پشین ودیگر مراعا ت کی ادائیگی کردی گئی ۔جسکی تصدیق شکایت کنندہ نے بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :