یکم مئی سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے خریدار اور فروخت کنندہ کی بائیو میٹرک تصدیق شروع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 26 اپریل 2018 22:12

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم شاہد اقبال نے کہا کہ پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں یکم مئی سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیومیٹرک تصدیق شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس ضمن میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول جہلم متحرک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گاڑیوں کی ملکیت کے عمل میں جعلسازی اور التوا کے روک تھام کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے یکم مئی 2018 سے گاڑی ٹرانسفر کروانے کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی ازخود ای ٹی اوکے سامنے پیش ہو کر موقع پر بائیومیٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا ہے اور خبردار کیاہے کہ یکم مئی کے بعد ٹرانسفر ڈیڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا پرانا طریقہ کار ختم کر دیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ مروجہ طریقہ کار کے تحت ٹرانسفر ڈیڈ کے ذریعے گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی صرف 30 اپریل تک ہو سکے گی اور اس ضمن میں شہریوں کو ہدایات کی جاتی ہیں کہ وہ اس سہولت سے یکم مئی سے قبل بھر پور استفادہ کریں بصورت دیگر یکم مئی سے نئے طریقہ کار کے تحت منتقلی کا عمل لاگو کر دیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :