تمام محکموں ،اداروں کو تفصیلات جمع کرانے کیلئےکل شام چار بجے تک کی مہلت

چار بجے کے بعد موصول فنڈز کی ڈیمانڈ قابل قبول نہیں ہوگی ،بجٹ بک بند کردی جائیگی

جمعرات 26 اپریل 2018 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے فنڈز کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے تمام محکموں اورا داروں کو کل (جمعہ ) شام چار بجے تک کی مہلت دیدی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے تمام محکموں اورا داروں کو آج شام چار بجے تک کی مہلت دی گئی ہے ۔اس حوالے سے سپیشل سیکرٹری فنانس نے تمام محکموں اورا داروں کو پیغام بھیج دیا ہے کہ تمام محکمے آج شام 4بجے تک تفصیلات محکمہ خزانہ کو جمع کرواسکتے ہیں جس کے بعد محکمہ خزانہ بجٹ بک بند کردی جائے گی اور چار بجے کے بعد موصول فنڈز کی ڈیمانڈ قابل قبول نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :