ْراولپنڈی، بارود برآمدگی اور قتل کے مقدمات میں نامزد 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا کاحکم جاری

جمعرات 26 اپریل 2018 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمدگی اور قتل کے مقدمات میں نامزد 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا کاحکم جاری کر دیا،گزشتہ روز عدالت نے سی ٹی ڈی کے بارود برآمد گی کیس میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دوملزمان احمد رضوان ولدعبدالسلام اور عبدالحسیب ولد مقصود کوجرم ثابت ہونے پر 3،3 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکار کے انیس سال پرانے قتل کیس میں نامزد ملزم رازق محمود ولد ریاض سکنہ کوٹلی ستیاں کو ایک سال قید کی سز اسنائی ہے ملزم کیخلاف تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے محکمہ جنگلات کے اہلکار کے قتل اور دیگر کو زخمی کرنے پر 1998میں مقدمہ نمبر 29درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔