ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری۔ڈپٹی کمشنرپشاورکھلی کچہری میں عوامی مسا ئل سنیں گے۔ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور

جمعرات 26 اپریل 2018 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور 27 مارچ بروز جمعہ المبارک بوقت 11 بجے دوپہر بمقام گردوارہ بھائی جوگا سنگھ محلہ جوگن شاہ ڈبگری پشاور میں عوامی مسائل سنیں گے اور موقع پر ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر پشاور سمیت ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود ہونگے۔

کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل اُن کی دہلیز پر حل کر نا ہے ۔ کھلی کچہری میں عوامی نمائندوں سمیت علاقہ مشران اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل کو افسران بالا تک پہنچائیں ۔ تا کہ عوامی مسائل کو حل کیا جا ئے اور شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :