رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.1 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:06

رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.1 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.1 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔ اقتصادی سروے 2017-18ء کے مطابق مالی سال 2017-18ء کیلئے برآمدات کا ہدف 23 ارب 9 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا تھا ،ْ جولائی 2017ء سے مارچ 2018ء کے دوران برآمدات 17 ارب 10 کروڑ ڈالر رہیں جو اس سے پچھلے مالی سال کے دوران 15 ارب 10 کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں۔

(جاری ہے)

برآمدات میں جولائی 2017ء سے مارچ 2018ء تک 13.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :