تاوان کے مقدمہ میں نامزد3ملزمان کو جرم ثا بت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی

جمعرات 26 اپریل 2018 23:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ IIکے جج غلام صدیق نے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد3ملزمان کو جرم ثا بت ہو نے پر عمر قید کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزمان فیض اللہ ،لعل محمد اور محمد اکرم نے 26اگست 2014ء کو ہارون نامی لڑکے کو اغواء کرکے ان کے والد سے تاوان طلب کیاتھا تاہم 6ماہ بعد انہیں قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا گیا ۔گزشتہ روزاغوا برا ئے تا وان کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے تینوں ملزما ن کو عمر قید کی سزا سنادی ۔تمام ملزمان ضمانت پر تھے جنہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا سرکار کی طرف سے کیس کی پیروی اسپیشل پراسیکوٹر تیمور شاہ کاکڑ نے کی۔

متعلقہ عنوان :