امریکی صدر تیرہ جولائی کو برطانیہ کا دورہ کریں گے

جمعہ 27 اپریل 2018 09:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 جولائی کو ایک ’ورکنگ وزٹ‘ پر برطانیہ پہنچ کر وزیراعظم ٹریزا مًے سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باقاعدہ سرکاری دورے پر لندن نہیں جا رہے، اس لیے ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کے افراد سے کسی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ برطانیہ کی وزیراعظم مًے پہلی غیرملکی سربراہِ حکومت تھیں جنہوں نے ٹرمپ کے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکا کا دورہ کرتے ہوئے اٴْن سے ملاقات کی تھی۔ تاہم صدر ٹرمپ نے ابھی تک امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی ملک کا سرکاری دورہ نہیں کیا۔