اقوام متحدہ کا شام میں جنگی جرائم کا کیس عالمی فوجداری عدالت کو بھیجنے کا مطالبہ

جمعہ 27 اپریل 2018 09:30

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شام میں دہشت گردوں کے مجرمانہ اقدامات سے متعلق کیسوں کو عالمی فوجداری عدالت کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ شام کی صورتحال سے متعلق رپورٹ عالمی فوجداری عدالت کو بھیجے گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں پر زور دیا کہ وہ شام میں مارچ 2011 سے جاری بدترین جنگی جرائم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی حمایت کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شام میں مسلح جھڑپیں، جنگ بندی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2401کی خلاف ورزی ہیں۔

متعلقہ عنوان :