ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

جمعہ 27 اپریل 2018 10:30

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اس کے سٹاک میں اضافہ اور چین میں نرخوں کا گرنا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اکتوبر کے لیے سودے 1.1 ین کم ہوکر 187.1 ین فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 180 یوان کمی کے ساتھ 11420 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 2.1 امریکی سینٹ گر کر 137.7 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔

متعلقہ عنوان :