Live Updates

بنی گالا میں صرف ’موٹو‘ نہیں بلکہ کتنے کتے رہتے ہیں؟ عمران خان نے سب کے نام بتا دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 27 اپریل 2018 11:36

بنی گالا میں صرف ’موٹو‘ نہیں بلکہ کتنے کتے رہتے ہیں؟ عمران خان نے سب ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے کتوں کے حوالے سے  خبریں میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔اور کہا جا رہا تھا کہ عمران خان کی تیسری اور موجودہ اہلیہ کو عمران خان کے کتوں کی گھر میں موجودگی نہیں پسند اس لیے عمران خان کے تمام کتوں جن میں عمران خان کا کتا’ موٹو ‘ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہیں گھر سے باہر نکال دیا گیا تا ہم عمران خان نے ایک ا نٹرویو کے دوران ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ میرا کتا ’موٹو‘ میرے گھر میں ہی موجود ہے۔

اور شیرو میرے کتے موٹو کا باپ تھا۔جو 4 سال پہلے مر چکا تھا۔اور اب موٹو کے ساتھ میرے چار اور کتے بھی ہیں۔جن کے نام بھالو، ٹائیگر، شیب اور شیرنی ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے متعلق جتنی بھی غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں وہ ن لیگ کا سوشل میڈیا سیل پھیلاتا ہے۔اور ن لیگ ہمیشہ سے ہی ایسے کام کرتا آ رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات