کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 27 اپریل 2018 11:57

قصور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کپاس کی بہترفصل کے حصول اورمناسب نشوونما کیلئے مقررہ کھادوں کا بروقت استعمال اورجڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے جبکہ فصل میں سفید کیڑوں سے دشمن کیڑوں پر کنٹرول کرنا بھی ممکن بنایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپاس میں کرائی سوپرلا اور ٹرائیکوگراماکے کارڈلگاکر مفیدکیڑوں کی تعدادبڑھاکر نہ صرف فصل کے دشمن کیڑوں کو موثر طورپر کنٹرول کیاجاسکتاہے بلکہ اس سے ماحول کو آلودہ ہونے سے بھی بچایاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ نباتاتی جوئوں‘سفید مکھی‘ تھرپس و دیگر رس چوسنے والے کیڑوں کی پہچان ضروری ہے تاکہ ان کا بروقت تدارک کیاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ کھیت سے جڑی بوٹیوں کی تلفی اورپودوں کی بہترنشوونماکیلئے مناسب کھادوں کا استعمال اجزائے صغیرہ زنک‘ بوران ‘میگنیشیم سلفیٹ کا سپرے وائر س کے اثرات کو ختم کرسکتاہے۔