ماہرین زراعت کی سفید مکھی کے تدارک کیلئے اقدامات کی ہدایت

جمعہ 27 اپریل 2018 12:04

فیصل آباد۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے سفید مکھی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ فصلات پر سفید مکھی کا حملہ روکنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مدد سے بر وقت سپرے یقینی بنائیں تاکہ فصلات کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے اور اس کی سال میں 10سے 12نسلیں ہوتی ہیں جو کپا س کے علاوہ میزبان پودوں مکئی ، جوار ، تمباکو ، سورج مکھی ، لوسرن ، برسیم ،سبزیوں گوبھی ، مولی ، شکر قندی ، بینگن ، بھنڈی توری ، پھلوں لیچی ، ترشاوہ پھلوں ، انار ، بیر ، امرود ، شہتوت وغیرہ پر پرورش پاتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بہاریہ فصلوں اور سبزیات کی باقیات کو برداشت کے بعد فوری تلف کر دیا جائے تاکہ سفید مکھی پروان نہ چڑھ سکے۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے صبح 8سے رات 8بجے تک حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :