اداکارہ ستارہ بیگ کے سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ گئی

جمعہ 27 اپریل 2018 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) اسٹیج کی معروف اداکارہ ستارہ بیگ کے سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ گئی ،ساتھی اداکارائوں کی جانب سے مبارکبادوں کے تانتے بندھ گئے۔’’نخرے تیرے‘‘کی پوری ٹیم نے ستارہ بیگ کو مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے بھی دئیے۔

(جاری ہے)

ستارہ بیگ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور یہ میرے لئے خوشی کا مقام ہے کہ دنیا میں میرے اتنے چاہنے والے موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں سے رابطے میں رہنا مجھے اچھا لگتا ہے اور مجھے خوشی ہوتی ہے کہ دنیا بھر میں لوگ مجھے فالو کرتے ہیں۔ستارہ بیگ نے کہا کہ اللہ تعالی جسے چاہے عزت دے اور آج میرے لئے یہ فخر کا مقام ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ آجکل مکمل توجہ سٹیج پر دے رہی ہیں اور اپنے پرستاروں کی خواہشات کا احترام کرتی ہیں جس کی وجہ سے اللہ تعالی نے انہیں آج اس مقام پر پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :