بہت سے ویڈیو البم پروڈیوس اور ڈائریکٹ کرچکا ہوں،ڈرامہ پروڈیوسربائو اصغر

جمعہ 27 اپریل 2018 13:10

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) اسٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر بائو اصغرنے کہا ہے کہ شوبز میں نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ اورہنر مندلوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے کمی صرف اتفاق کی ہے ہم سب کو شوبز انڈسٹری کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا،ایک سوال کے جواب میں بائو اصغر نے کہا کہ میں نے 7سال بعد شوبز انڈسٹری جوائن کی ہے اور میں نے ماضی میں بھی بہت سے نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرایا اور اب بھی ایسا ہی کرنے کا عزم لیکر شوبز انڈسٹری میں آیا ہوں ،انہوں نے کہا کہ میں بہت سے ویڈیو البم پروڈیوس اور ڈائریکٹ کرچکا ہوں، جن میں ہمیشہ نیو ٹیلنٹ کو متعارف کرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :