سندھ کی ٹیم بین الصوبائی کراٹے چیمپئن شپ میں شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کرے گی

جمعہ 27 اپریل 2018 15:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سندھ کی ٹیم کے کوچ عبدالحمید نے کہا ہے کہ سندھ ٹیم بین الصوبائی کراٹے چیمپئن شپ میں شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی کراٹے چیمپئن شپ (آج) ہفتہ سے ساہیوال میں شروع ہوگی اور یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی سندھ کراٹے ٹیم کا 8 رکنی دستہ کی قیادت سینسی نسیم احمد قریشی صدر سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کریں گے اورکوچ سینسی عبدالحمید سیکریٹری سندہ کراٹے ایسوسی ایشن ہونگے۔

ٹیم کے کھلاڑیوں میں17ویں سندہ گیمز کے چمپئینز محمد خالد ترک نواب شاہ، عابد حسین شیخ لاڑکانہ، عبداللہ سولنگی، عبدالرحمان عباسی، عبدالرحمان سولنگی سانگھڑ اور سعید علی کراچی شامل ہیں جو انفرادی کاتے منفی 50، 55، 60، 67 ،75 اور پلس 75 کلو گرام اور ٹیم کاتے کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بھر پور تیاری میں ہیں اور امید ہے چیمپئن شپ میں کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے

متعلقہ عنوان :