پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کا آئندہ ماہ شیڈول ایشین سنوکر چیمپئن شپ کیلئے 4 رکنی قومی ٹیم کا اعلان،

محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے

جمعہ 27 اپریل 2018 17:21

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کا آئندہ ماہ شیڈول ایشین سنوکر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) نے آئندہ ماہ ایران میں شیڈول 34ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ کیلئے 4 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا، ایونٹ 6 سے 12 مئی تک ایران میں کھیلا جائے گا جس میں محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، آصف، بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ایکشن میں دکھائی دیں گے، ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز این بی پی سپورٹس کمپلیکس بلیئرڈ ہال کراچی میں شروع ہو گیا ہے جو کہ 3 مئی کو اختتام پذیر ہو گا، کیمپ صبح 10 بجے سے 4 بجے تک منعقد ہو گا۔