ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کا کانسٹیبل کو زبردست پروٹوکول

کانسٹیبل بڑے مجرموں کے ساتھ مقابلے میں اپنی ٹانگ سے محروم ہو گیا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 اپریل 2018 17:14

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کا کانسٹیبل کو زبردست پروٹوکول
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2018ء) : ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس نے انتہائی قابل ستائش کام کیا جس کو پورے شہر نے دیکھا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب پولیس نے ایک ٹانگ سے محروم کانسٹیبل کو زبردست پروٹوکول دیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ کانسٹیبل بڑے مجرموں سے مقابلے کے دوران اپنی ٹانگ سے محروم ہو گیا تھا۔ اس قربانی پر ڈی پی او اور آر پی او کی جانب سے پولیس کانسٹیبل کو زبردست پروٹوکول دیا گیا اور کانسٹیبل کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ پولیس اہلکاروں نے کانسٹیبل کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گُل پاشی بھی کی۔ کانسٹیبل کو دئے گئے اس پروٹوکول کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :