جامعہ بلوچستان کا فیکلٹی آف فارمیسی کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

جمعہ 27 اپریل 2018 17:38

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) جامعہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق فیکلٹی آف فارمیسی کے فارم ڈی کے فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ2017کے ضمنی امتحانات اور فارم ڈی فائنل اور ایک سالہ کنڈنس پروگرام2016کے ضمنی، بی ای ایم ایس 2017کے فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ کے ضمنی اور ڈی پی ٹی2017کے فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پروفیشنل کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ 08مئی، دوگناہ فیس کے ساتھ 14مئی اور سہ گناہ فیس کے ساتھ 18مئی2018تک فارم جمع کئے جاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :