امریکی صدر جولائی میں برطانیہ کا دورہ کریں گے

صدر تیرہ جولائی سے برطانیہ کا دورہ کریں گے، وہ برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے،دیگر رہنماں اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے،ترجمان وائٹ ہائوس

جمعہ 27 اپریل 2018 17:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) امریکی صدرجولائی میں برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ وائٹ ہائوس کی ترجمان کا کہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی وزیراعظم اور دیگر رہنماں سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے موقع پر پر ٹرمپ کے خلاف ہزاروں افراد مظاہرے کریں گے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہائوس کی ترجمان سارہ سینڈرز ہکبی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانوی دورے کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صدر تیرہ جولائی سے برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ وہ برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے،دیگر رہنماں اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ برطانیہ کے ترقی پسند ارکان پارلیمنٹ نے ٹرمپ کے دورے کی مخالفت کی تھی۔لندن کے میئر صادق خان نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دی گئی لندن کے دورے کی دعوت واپس لے لی جائے۔ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر برطانیہ بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔