وزارت ریاستیں و سرحدی علاقہ جات کی 5 جاری، ایک نئی سکیم کے لئے 28 ارب 25 کروڑ 55 لاکھ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وزارت ریاستیں و سرحدی علاقہ جات کی پانچ جاری اور ایک نئی سکیم کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 28 ارب 25 کروڑ 55 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق نئی سکیم بوسک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ باجوڑ ایجنسی کے لئے 50 کروڑ روپے جبکہ جاری سکیموں میں چائو تنگی سمال ڈیم شمالی وزیرستان ایجنسی کے لئے 31 کروڑ 93 لاکھ روپے، مہمند ایجنسی میں ٹنل کی تعمیر کے لئے ایک ارب 11 کروڑ 73 لاکھ روپے، غلنئی مہمند گھاٹ روڈ کی توسیع اور بہتری کے لئے 50 کروڑ روپے، اورکزئی ایجنسی میں زیارہ سے ڈبوری روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب 31 کروڑ 88 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :