ڈیرہ اسماعیل خان ،ْکامرس کالج کے سامنے واقع پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 19:12

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) کامرس کالج کے سامنے واقع پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کامرس کالج کے سامنے واقع پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور خودکار ہتھیاروں کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھے ،ْحملہ آوروں نے پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں چوکی پوری طرح تباہ ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور فرار ہوگئے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے