مردان میں عطائیوں کے خلاف آپریشن ، غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سنٹرز سیل

جمعہ اپریل 19:21

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی سربراہی میں ضلع مردان میں عطائیوں کے خلاف اپریشن جار ی ہے ۔ اس اپریشن کے دوران بہت سے غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سنٹرز کو سیل کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے ہیلتھ کئیر کمیشن سٹاف اور ڈرگ انسپکٹرز کے ہمراہ گجو خان بازار میں غیر رجسٹرڈ ہومیو کلینکس پر چھاپے مارے اور بہت سے جعلی اور مضر صحت ادویات کو اپنے قبضے میں لیکر عطائیوں کو گرفتار کرکے کلینکس کو سیل کردیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپریشن عطائیوں کے خاتمے تک جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :