راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ اور آتش بازوں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

جمعہ 27 اپریل 2018 19:25

راولپنڈی 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور آتش بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی06ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ نیوٹائون پولیس نے بلال سے 150گرام چرس ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے شاہد سے 100لیٹر کھلی شراب، فیصل سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجرخان پولیس نے قمر سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :