سرگودھا،حکومت پنجاب نے انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں پر پابندی عائد کر دی

صرف ضلعوں کی سطح پر تبادلے کئے جا سکیں گے،یکم اپریل کو حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد26 اپریل تک درخواستیں وصول کی تھی

جمعہ 27 اپریل 2018 20:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) حکومت پنجاب نے انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے،صرف ضلعوں کی سطح پر تبادلے کئے جا سکیں گے،یکم اپریل کو حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد26 اپریل تک درخواستیں وصول کی تھی،ضلع سرگودھا سے 2300 کے قریب اساتذہ نے تبادلوں کیلئے درخواستیں دیں تھیں،ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کی محکمہ تعلیم کی اتھارٹیوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے جو تا حکم ثانی تک جاری رہے گی اور جن اساتذہ کرام نے ضلع کی سطح پر تبادلوں کیلئے درخواستیں دی ہیں صرف ان کے تبادلے کئے جا سکیں گے،محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم اپریل سے 18 اپریل تک تبادلوں کیلئے درخواستیں طلب کی تھی لیکن دی گئی درخواستوں کی وصولی کیلئے ایک ہفتے کا وقت بڑھا کر 26اپریل تک تمام ضلعی دفاتر میں درخواستیں وصول کی جاتی رہی،ضلع سرگودھا کی 7 تحصیلوں سے مجموعی طور پر 2 ہزار 309 درخواستیں موصول ہوئی تھی جن میں 1090 زنانہ 616 ڈی او مردانہ جبکہ ڈی او سیکنڈری کے 603 اساتذہ نے انٹر اور ڈسٹرکٹ تبادلوں کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :