میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گوادر بندر گاہ کے قریب سمندر میں ریسکیو آپریشن کرکے 5افراد کو ڈوبنے سے بچالیا

جمعہ 27 اپریل 2018 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گوادر بندر گاہ کے قریب سمندر میں ریسکیو آپریشن کرکے 5افراد کو ڈوبنے سے بچالیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں کی ال محمد گل نامی کشتی جو مورخہ 12 اپریل کو سمندر میں روانہ ہوئی تھی ۔ اچانک انجن میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے کشتی میں پانی بھرنا شرو ع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جب یہ کشتی گوادر کے قریب پہونچی تو کشتی میں پانی کافی مقدار میں جمع ہو چکا تھا ۔ فوری امداد کے لئے پاکستاں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے گوادر میں قائم بیس کو مطلع کیا گیا ۔پاکستاں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی تیز رفتار کشتیوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کشتی سے پانی نکال کر کشتی کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے اس پر موجود 5 افراد کو با حفاظت گوادر ساحل پر پہنچادیا۔پاکستاں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے اس کامیاب ریسکیو آپریشن کو کشتی کے عملے کے ساتھ ساتھ عام عوام نے بھی خوب سراہا ۔

متعلقہ عنوان :