پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ ایم سی سی میلسی نے جیت لی

جمعہ 27 اپریل 2018 21:54

پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ ایم سی سی میلسی نے جیت لی
بوریوالا۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پی سی بی انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ ایم سی سی میلسی نے جیت لی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پی سی بی کے تحت انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے میچز وہاڑی اور بورے والا میں کھیلے گئے،چیمپئن شپ کا فائنل میچ گزشتہ روز قائداعظم سپورٹس سٹیڈیم میں زاہد کرکٹ کلب گگومنڈی اور ایم سی سی میلسی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا،ایم سی سی میلسی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 222رنزبنائے، حافظ عثمان اور محمد احسان نے بالترتیب 53اور51رنز بناکر نصف سینچریاں اسکور کیںجبکہ بلال نی36، احمد21اور حمزہ نے 17 رنز بنائے،زاہد کرکٹ کلب گگو منڈی کے باؤلرزرحمان نے 2 جبکہ عدنان،جہانگیر،قادراورآصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، جواب میںزاہد کر کٹ کلب گگو نے 188رنز بنائے ، آ صف اور عمران نے 27/27رنز،خرم اور قادر نی17/17اور کاشف نے 31رنز بنائے،ایم سی سی کے بائولرزصابر نے 3 جبکہ خالق،حافظ عثماناورفہیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔