پی ایس ڈی پی ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کیلئے 28کروڑ روپے کے فنڈز مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 21:51

پی ایس ڈی پی ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کیلئے 28کروڑ روپے کے فنڈز مختص
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کیلئے 28کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق ٹیکسٹائل کے دو جاری منصوبوں فیصل آباد گارمنٹ سٹی ٹریننگ سنٹرکیلئے ایک کروڑ80 لاکھ روپے ، ایک ہزار انڈسٹریل سٹیچنگ یونٹس کیلئی 15 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ دو نئے منصوبوں فیصل آباد گارمنٹ سٹی فیز ٹو کیلئے 5کروڑ روپے جبکہ کپاس کے معیارکی بہتری اور پیداوار کے نظام کو مزید جدید بنانے کیلئی5کروڑ84لاکھ37 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 04-18/--297