گزشتہ سال جی ڈی پی میں اضافے کی شرح 5.4 فیصد رہی جو پچھلے دس برسوں کی بلند ترین شرح ہے ،ْمفتاح اسماعیل

جمعہ 27 اپریل 2018 22:26

گزشتہ سال جی ڈی پی میں اضافے کی شرح 5.4 فیصد رہی جو پچھلے دس برسوں کی بلند ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گزشتہ سال جی ڈی پی میں اضافے کی شرح 5.4 فیصد رہی جو کہ پچھلے دس برسوں کی بلند ترین شرح ہے۔ اس کے مقابلے میں پچھلی حکومت کے دوران 2008-13 میں یہ شرح سالانہ 2.8 فیصد تھی۔ جمعہ کو بجٹ تقریر کے دور ان انہوںنے بتایا کہ موجودہ مالی سال میںیہ شرح 5.8 فیصد ہے جو کہ پچھلے 13 سال میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اس شرح نمو کے ساتھ پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں معاشی ترقی کی بلند شرح کی بدولت معیشت کے حجم میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ معیشت کا حجم FY2013 کے 22,385 ارب روپے کے مقابلے میں FY2018 میں 34,396 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے۔ جبکہ اِسی عرصہ میں فی کس آمدنی 129,005 روپے سے بڑھ کر 180,204 روپے ہو چکی ہے۔ الحمد للہ آج ہم دُنیا کی 24ویں بڑی معیشت ہیں۔

متعلقہ عنوان :