پی ایس ڈی پی 2018-19 ، وزارت دفاعی پیداوار کیلئے 2810ملین روپے مختص کرنے کی تجویز

جاری منصوبوں کیلئے 2730ملین، نئے منصوبوں کیلئے 80ملین روپے مختص کئے گئے ہیں،سرکاری بجٹ دستاویزات

جمعہ 27 اپریل 2018 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں وزارت دفاعی پیداوار کے لئے 2810ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں جاری منصوبوں کے لئے 2730ملین جبکہ نئے منصوبوں کے لئے 80ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری بجٹ دستاویزات کے مطابق جاری منصوبوں میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لئے 830ملین جبکہ کراچی میں سرفس شپس کی رپیئرنگ کے لئے 1900ملین مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نئے منصوبوں کے تحت پی اے سی کامرہ میں بی ایم آر کی پیداواری سہولیات کے لئے 80ملین روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :