امریکی عدالت نے مزاحیہ اداکارکوجنسی زیادتی کامجرم قرار دیتے ہوئے 10سال قید کی سزا سنا دی

زیادتی کا الزام سراسرغلط ہے،معاملہ باہمی رضا مندی سے پیش آیا،اداکاراداکار بل کوسبی کا موقف

جمعہ 27 اپریل 2018 22:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) امریکی عدالت نے مزاحیہ اداکار بل کوسبی کوجنسی زیادتی کامجرم قرار دیتے ہوئے 10سال قید کی سزا سنا دی،زیادستی کا الزام غلط ہے،معاملہ باہمی رضا مندی سے پیش آیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ایک عدالت نے مزاحیہ اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔

بل کوسبی پر 2004 میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی آندریا کونسٹینڈ کو نشے آور چیز پلانے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔80 سالہ بل کوسبی نے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ معاملہ باہمی رضامندی کے ساتھ پیش آیا تھا اور ان پر زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔ہالی وڈ کے معروف کامیڈین اور ایک وقت میں امریکا کے مقبول ترین ’ڈیڈی‘ کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، وہ ’می ٹو‘ مہم کا شکار بننے والے پہلے بڑے سیلیبریٹی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کوسبی کے وکیل نے آندریا کو رقم کے لیے جھوٹا الزام لگانے والی عورت قرار دیا اور کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔کوسبی کو آندریا کو منشیات پلانے اور جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد ہونے پر10 سال کی قید کا سامنا ہے لیکن ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا کہ بل کوسبی کی قید کب سے شروع ہوگی اور جب تک قید شروع نہیں ہوتی اس وقت تک وہ ایک ملین ڈالر کی زر ضمانت جمع کرا کر اپنے گھر میں رہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہبل کوسبی 80 کی دہائی کی مشہور ٹی وی سیریز ’دی کوسبی شو‘ کے حوالے سے بہت مشہور ہیں جبکہ یہ دوسری بار ہے کہ اداکار کو جنسی زیادی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑرہا ہیاور اس سے قبل جون 2017 میں جیوری کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی تھی۔بل کوسبی پر ماضی میں بھی درجنوں خواتین نے جنسی زیادتی کے الزامات لگائے ہیں تاہم بل کوسبی نے ان تمام الزامات کی تردید کی اورکہا کہ اس معاملے میں خواتین کی رضا مندی شامل تھی۔

متعلقہ عنوان :