آئی جی سندھ نے نیوٹاؤن کراچی سے ہندو شہری کے اغواء کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

جمعہ 27 اپریل 2018 22:58

آئی جی سندھ نے  نیوٹاؤن کراچی سے ہندو شہری کے اغواء کا نوٹس لے لیا، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نیوٹاؤن کراچی سے شہری جو کہ ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہے کہ اغواء کے حوالے سے الیکٹرانک/پرنٹ میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے جامع انکوائری پر مشتمل تفصیلات فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے اور تمام تر دستیاب شہادتوں کی بدولت جدید اور ماڈرن تیکنیکس کے ذریعے کیس کی تفتیش کو ہر لحاظ سے مؤثر اور کامیاب بناتے ہوئے اغواء کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اغواء کی واردات سے متاثرہ خاندان اور انکے رشتہ داروں کی جان ومال کی حفاظت کے لیئے جملہ اقدامات کو مذید ٹھوس اور مربوط بنایا جائے اور اس حوالے سے متعلقہ پولیس مغوی کے اہل خانہ اوردیگر قریبی رشتداروں کو باقاعدہ اعتماد میں لیکر انکے تمام تر تحفظات کو دور کرنے جیسے اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ ان میں احساس تحفظ کا شعور بیدار کیا جاسکے۔#

متعلقہ عنوان :